Friday, 6 October 2017

‛’ آپ_تو_مجھے_جانتے_ہیں‛‛

جرمنی کے چانسلر انگلا میریکل مسلسل چوتھی دفعہ ملکی الیکشن جیت گئی۔
انتخابی مہم میں اپ نے ایک جملہ ہر فورم پر دہرایا۔  کہ

‛’آپ تو مجھے جانتے ہیں‛‛

اس ایک جملے سے اسکی شخصیت اور اپنے دیئے گئے سیاسی و ملکی خدمات پر اسکے اعتماد کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
اسے نہ ترقی کے جھوٹے اعداد وشمار پیش کرنی پڑی۔ اور نہ ہی اپنی نالائقی چھپانے کیلیے دوسروں پر الزامات اور حالات کی جبر کو مورد الزام ٹھہرانا پڑا۔ بلکہ اسے معلوم تھا۔ کہ اس نے قوم کو ووٹ کے بدلے اپنا حق دے دیا ہے۔ لہذا انہوں نے بھی محترمہ کو اقتدار کے ایوانوں تک چوتھی مرتبہ بڑے احترام کے ساتھ پہنچایا۔
یہ ہوتی ہے عوام۔ یہ ہوتا ہے لیڈر شپ۔ اب اپ بھی اپنی سیاست اور اپنی قیادت کا موازنہ جرمن قوم اور اسکی سیاسی رہنماوں سے کریں۔ کیا ہم اس مرتبہ تک کسی وقت بھی پہنچ سکتے ہیں؟

عبدالباری مندوخیل

No comments:

Post a Comment